۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
News ID: 395232
16 دسمبر 2023 - 17:00
عید نوروز

حوزہ| الفاظ کتابوں میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن جب تک ان کو کوئی خوبصورتی سے استعمال نہ کرے وہ خوبصورت و زیبا نہیں بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

کون کس سے اچھا؟

امام علی نقی عليه السلام فرماتے ہیں:

خَيرٌ مِن الخَيرِ فاعِلُهُ، و أجمَلُ مِن الجَميلِ قائلُهُ، و أرجَحُ مِن العِلمِ حامِلُهُ۔

بھلائی کرنے والا، بھلائی سے اچھا ہوتا ہے،
خوبصورتی سے زیادہ خوبصورت وہ ہے جو خوبصورت الفاظ بولتا ہے،
اور علم سے بڑھکر وہ ہوتا ہے جو علم کا حامل ہے۔

مختصر وضاحت

ہر اچھی خوبی رکھنے والا شخص اس خوبی سے بڑھکر ہوتا ہے جو خوبی و اچھائی اس میں پائی جاتی ہے۔
ہر خوبی اور اچھائی، خوبی کرنے والے کے بغیر نہیں پہچانی جاتی ہے اسی وجہ سے جس میں خوبی پائی جائے، وہ خود اس خوبی سے بڑا ہوتا ہے۔
الفاظ کتابوں میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن جب تک ان کو کوئی خوبصورتی سے استعمال نہ کرے وہ خوبصورت و زیبا نہیں بنتے ہیں۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بحار الانوار، ج 78، ص 370، ح 4

تبصرہ ارسال

You are replying to: .