۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام وحدت ویلفیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب

حوزہ/ ویلفیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب میں فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب جناب سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا عبد لخالق اسدی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسن رضا نقوی، مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام ڈھوک رتہ میں ویلفیئر سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ویلفیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب جناب سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا عبد لخالق اسدی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسن رضا نقوی، مولانا ظہیر کربلائی، مولانا شریف نفیس، ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل سید ظہیر نقوی، سیکرٹری فلاح و بہبود عامر زیدی اور ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں کے سیکٹری جنرلز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ویلفیئر سنٹر میں مسائل شرعیہ کیلئے عالم دین، استخارہ کی سہولت، بچوں کیلئے مناسب رشتوں کی تلاش میں معاونت، نوجوانوں کیلئے کیریئر کے گائیڈنس، ہفتہ وار اسلامی لیکچر کا خصوصی اہتمام اور کرونا سے ہونے والی اموات کے لیے غسل و کفن ٹیم کی موجودگی جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .