۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان میں داعش کا وجود مسلمانوں کے ساتھ سازش

حوزہ/اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیان ہوا یے کہ ہندوستانی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ ہندوستانی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے، داعش اور القاعدہ وغیرہ سے متعلق تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر افغانستان کے نیمروز، ہلمند اور قندھار صوبوں سے کام کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے بنگلہ دیش ہندوستان اور میانمار میں ڈیڑھ سے 200 کے قریب افراد ہیں جب کہ دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس کا موجودہ رہنما اسامہ محمود اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لینے کے لئے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .