۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
چنڈی گڑھ

حوزہ/ مولانا افاق عالم زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مختصر حیات مقدسہ عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے شہر چنڈی گڑھ کے علاقے دھناس پنڈ میں الرضا فاؤنڈیشن چنڈی گڑھ کی جانب سے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دو روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا جس کو عالیجناب مولانا آفاق عالم زیدی سرسوی نے خطاب کیا۔

مولانا موصوف نے خطاب میں کہا کہ شہزادی کونین کی زندگی خواتین عالم کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولایت اور امامت کے دفاع کے لئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا رول مثال تھا، جس کا مظاہرہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ  کی تربیت و پرورش یافتہ بیٹی نے میدان میں حاضر ہوکر کیا۔

مولانا افاق عالم نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مختصر حیات مقدسہ عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل ہے۔

آخر میں مولانا نے مصایب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اس طرح بیان کیا کہ اس ذات پر اتنے مصائب ڈھائے گئے کے اٹھارہ سال کی عمر میں ضعیفہ نظر آنے لگیں سر کے بال سفید ہو گئے کمر جھک گئی بعد وفات پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بی پر اتنے ظلم ڈھائے گۓ کہ بی بی کو رونے بھی نہیں دیا جاتا تھا یہ سنکر عزاداروں کی آنکھیں اشک بار ہو گئی۔

اس موقع پر علاقے کے علاوہ قرب و جوار سے بڑی تعداد میں مجالس میں شرکت کرنے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مومنین و دیگر مسلک سے بھی لوگ حاضر ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .