۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا غلام مہدی خان

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا غلام مہدی خان نے تمام مسلمانوں کو حضرت زہرا سلام اللہ تعالی علیہا کی زندگی سے اصول قرآنی اور آداب اسلامی پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی اور تمام خواتین کو ان کی سیرت اپنانے کی تلقین فرماٸی اور کہا کہ آپ بچپن ہی سے پوری انسانیت کے لئے نمونہ کاملہ تھیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی شہر پونا کے نوجوانوں اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل کے زیر اہتمام ایک خمسہ مجالس حضرت فاطنہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد حضرت رضا شاہ فقیر تکیہ شیعہ ٹرسٹ میں کیا گیا، جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ان مجالس کو حجۃ الاسلام مولانا غلام مہدی خان صاحب نے خطاب کیا جس میں آپ نے عظمت حضرت زہرا کو بیان کرتے ہوٸے شہزادی کونین کی سیرت طیبہ میں اخلاق و عمل، عبادت و اطاعت اور بالخصوص خدا پر توکل کو مختلف تاریخی واقعات سے اجاگر کیا اور آیات قرآنی و روایات معصومین کی روشنی میں آپ کی عظمت اور رفعت کے بارے میں گفتگو کی۔"إِنْ یَنْصُرْکُمُ اللَّہُ فَلا غالِبَ لَکُمْ وَ إِنْ یَخْذُلْکُمْ فَمَنْ ذَا الَّذی یَنْصُرُکُمْ مِنْ بَعْدِہِ وَ عَلَی اللَّہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ." اگر خدا تمہاری مدد کرے تو کوئی بھی تم پر غلبہ نہیں پا سکتا اور اگر وہ تمہاری مدد سے دست بردار ہو جائے تو اس کے علاوہ کون تمہاری مدد کرنے والا ہے اور مومنین کو صرف خدا پر توکل کرنا چاہیے ۔

مولانا نے تمام مسلمانوں کو حضرت زہرا سلام اللہ تعالی علیہا کی زندگی سے اصول قرآنی اور آداب اسلامی پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی اور تمام خواتین کو ان کی سیرت اپنانے کی تلقین فرماٸی اور کہا کہ آپ بچپن ہی سے پوری انسانیت کے لئے نمونہ کاملہ تھیں۔

مجالس کے اختتام پر مولانا نے ہر شب شہزادی کے اوپر پڑے مصائب و آلام کو بیان فرمایا جسے سن کر مومنین کی آنکھوں سے اشک رواں ہوگٸے۔ اس کے بعد ماتم داری کے ہمراہ مجالس اپنے اختتام تک پہونچی ۔
قابل غور ہے کہ یہ پروگرام ہر سال سہ روزہ مجالس پر مشتمل رہا کرتا تھا لیکن اس سال پانچ روزہ مجالس برگزار کی گئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .