حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیوان، بہار/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و مقام کو دنیا کا کوئی انسان مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتا۔ ان ہی ایام فاطمیہ کے موقع پر امام بارگاہ قرآن و عترت، سیوان میں مجالس خمسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محبان اہل بیت نے بھرپور شرکت کی۔
خمسہ مجالس سے مولانا سبط حیدر اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے جہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جو مقام و مرتبہ ہے، وہ کسی اور کے نصیب میں نہیں آیا۔ آپ پیغمبرِ اسلام ﷺ کی بیٹی، حضرت علی علیہ السلام کی زوجہ اور اماموں کی ماں ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی مدافع ولایت بھی ہیں۔
مولانا نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مطابق آپ سیدۂ نساء العالمین ہیں۔ آپ کی قربانی کو دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ آپ کی مختصر عمر اور امت مسلمہ کی غفلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ امت کو اس پہلو پر غور کرنا چاہیے۔
سیوان میں مؤمنین کی تعداد کم ہونے کے باوجود، مختلف بستیوں سے محبان اہل بیت مجالس میں شریک ہوئے۔ مولانا نے زور دیا کہ شہر کو مزید آباد کرنے اور عزاداری کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فاطمی پیغام بہتر انداز میں پہونچ سکے۔
آپ کا تبصرہ