۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فاطمہ زہرا

حوزہ/ ذاکرۂ اہل بیت محترمہ اقبالی فاطمہ صاحبہ غازی پوری نے اپنے خطاب کے دوران بیان کیا کہ اللہ نے اپنے حبیب حضرت رسول خدا کو فا طمہ زہرؐا جیسی عظیم دختر عطا کی جو امت کی خواتین کے لئے مکمل نمونۂ عمل ہیں۔وہ بیٹی بھی تھیں ،زوجہ بھی تھیں اور ماں بھی ۔اسی لئے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہر اعتبار سے اور ہر پہلو سے کامل نمونہ ٔ عمل ہے۔اور آپ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ (اترپردیش) ہندوستان۔مثل سالہائے گزشتہ اس سال بھی تنظیم نسواں مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ہندوستان کی جانب سے بتاریخ ۲۰؍جمادی الثانی ۱۴۴۳ھ بروز دوشنبہ بمقام بارگاہِ زینب محلّہ پورہ صوفی متصل برئی ٹولہ مبارکپور ام الائمہ ،حجت کبریٰ،انسیۂ حورأ،صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سےعظیم الشان پیمانہ پر ’’ فاطمہ ؐ ڈے‘‘ کا ۲۲واں دورانعقاد پذیر ہوا۔جس میں ذاکرۂ اہل بیت (ع) محترمہ اقبالی فاطمہ صاحبہ غازی پوری نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ اللہ نے اپنے حبیب حضرت رسول خدا کو فا طمہ زہرؐا جیسی عظیم دختر عطا کی جو امت کی خواتین کے لئے مکمل نمونۂ عمل ہیں۔وہ بیٹی بھی تھیں ،زوجہ بھی تھیں اور ماں بھی ۔اسی لئے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہر اعتبار سے اور ہر پہلو سے کامل نمونہ ٔ عمل ہے۔اور آپ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔

ذاکرۂ اہل بیت محترمہ زینب صاحبہ مبارکپوری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جتنی بھی فضیلتیں انبیاء علیہم السلام کے پاس تھیں وہ سب کی سب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے پاس تھیں یعنی تمام نبیوں کی فضیلتوں کا مرکز فاطمہ زہرا تھیں۔

اس موقع پر خواتین نے شہزادی عصمت و خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؐ کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کئے۔اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

آخر میں محترمہ ام سلمیٰ ٹیچر مدرسہ باب العلم مبارکپور نسواں انٹر کالج نے’’ تنظیم نسواں‘‘ کی تمام ممبران کی جانب سے جملہ شرکائے محفل کا پر خلوص شکریہ ادا کا۔نہایت کامیابی کے ساتھ زیار ت حضرت فاطمہ زہرا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • "AHMED" احمدآباد IN 13:16 - 2022/01/25
    0 0
    Bhai بہت اچّھا کام کر رہے ہو آپ ہماری دعاؤں کی گاڑی میں ہمیشہ سوار رہو۔یوں تو میں اردو نہیں جانتا ۔ہماری مادری زبان گجراتی ہے،لیکن مجلسوں کو سنکر اور علماء اؤں کی صحبت و شوق سے کچھ سیکھا ہے، اللہ بیبی فتمآس۔a۔ke sadqe me۔۔ye عبادتیں قبول فرمائیں والسلام۔خدا حافظ۔۔۔۔۔
  • "AHMED" احمدآباد IN 13:16 - 2022/01/25
    0 0
    Bhai بہت اچّھا کام کر رہے ہو آپ ہماری دعاؤں کی گاڑی میں ہمیشہ سوار رہو۔یوں تو میں اردو نہیں جانتا ۔ہماری مادری زبان گجراتی ہے،لیکن مجلسوں کو سنکر اور علماء اؤں کی صحبت و شوق سے کچھ سیکھا ہے، اللہ بیبی فتمآس۔a۔ke sadqe me۔۔ye عبادتیں قبول فرمائیں والسلام۔خدا حافظ۔۔۔۔۔