۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ موجودہ دور میں ہم جن مشکلات سے دوچار میں ایسے میں اسلامی اتحاد خصوصا ایمانی وحدت انتہائی لازم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبرا- تھانہ/ بیت الحمد خان کمپاونڈ شل پھاٹہ ممبرا میں خطبات جمعہ دیتے ہوتے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ انسان کی کامیابی صرف ایمان و تقوی سے میسر ہے۔ اللہ نے انسان کو خلق کیا، اس کو نعمتوں سے نوازہ اور آخر میں انسان کو اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے جہاں نعمتوں کا حساب ہوگا، حتیٰ اعضاء جسمانی آنکھ، کان، زبان، ہاتھ اور پیر کا بھی حساب ہو گا، جب قیامت کے دن یہ اعضاء خود انسان کے خلاف گواہی دیں گے تو اس وقت انسان کی سمجھ میں آ جائے گا کہ جنہیں وہ اپنا پابند سمجھتا تھا وہ بھی اس کے نہیں تھے بلکہ وہ نعمت خدا تھے جس کا حساب طلب کیا جا رہا ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ موجودہ دور میں ہم جن مشکلات سے دوچار میں ایسے میں اسلامی اتحاد خصوصا ایمانی وحدت انتہائی لازم ہے۔ مسلسل قرآن کریم کی توہین ہو رہی ہے، کہیں کلام الہی پر حملہ ہو رہا ہے تو کہیں بیت الہی پر لہذا ہماری ذمہ داری ہے تعلیم قرآن کو عام کریں ، دین سیکھیں اور اس کی پابندی کریں کیوں کہ صرف اسی میں نجات ہے۔

واضح رہے کہ ملت کے نوجوانوں کی دینی اور عصری تعلیم کے لئے ممبئی کے سرگرم عالم اور مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید فرمان علی موسوی نے 2016 میں انجمن ثار اللہ قائم کیا جس کے تحت ممبئی اور تھانہ کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کئے گئے اور قائم کئے جا رہے ہیں ۔ مرکز بیت الحمد بھی انجمن ثار اللہ کے زیر نظر دینی اور عصری تعلیمی خدمات میں سرگرم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .