۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا محمد اسلم رضوی 

حوزہ/ سربراہ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹر نے کہا کہ نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا پیغام ہی یہی تھا کہ حق کے لئے اپنا سر کٹا دینا چاہئے، لیکن سر کو بالکل  جھکانا نہیں چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ شیعہ علماء   بورڈ مہاراشٹر ہندوستان، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد اسلم رضوی نے کہا کہ دین اسلام ملک سے محبت کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان اپنی الگ شناخت رکھتا ہے، یہاں ہم تمام آزادی کے ساتھ دین کی تبلیغ اور پروگرام کرتے ہیں۔ ہم سب کو فخر ہے کہ ہم سب ہندوستان کے باشندے ہیں۔

مذکورہ باتیں مولانا نے جونپور میں مجلس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔ مولانا اسلم رضوی نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا پیغام ہی یہی تھا کہ حق کے لئے اپنا سر کٹا دینا چاہئے، لیکن سر کو بالکل  جھکانا نہیں چاہئے۔

شری شری روی شنکر پرساد، روضہ امام حسین علیہ السلام کربلا 

شری شری روی شنکر پرساد بین الاقوامی ہندو روحانی پیشوا کے خیالات سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار جب وہ کربلا حضرت امام حسین کے روضہ کی زیارت کے لئے گئے تھے تو انہوں نے کہا کہ یہاں سے ہمیں امن و امان کا پیغام ملتا ہے اور حضرت امام حسین صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ہر فرد کے ہیں جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ  شری شری روی شنکر پرساد کربلا دوبارہ زیارت کے لئے گئے تھے۔

مولانا نے ملک میں امن و امان کے لئے دعا کی اس موقع پر شیعہ انٹر کالج کے سابق صدر، محمد حسن نسیم، علی منظر ڈیزی، اسلم نقوی، اسرار حسین ایڈووکیٹ، سید اکبر حسین زیدی ایڈووکیٹ، ظہیرالحسن، چھوٹے لال سمیت وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .