۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امبیڈکر نگر جلالپور

حوزہ/ پرنسپل حوزۂ علمیہ بقیت اللہ جلالپور نے کہا کہ جناب فاطمہ زھرا تمام عالمین کے لئے ایک ایسی سیرت ہیں جس پر عمل کر کے انسان اپنی دنیا اور آخرت دونوں بنا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امبیڈکر نگر جلالپور/ سرورِ کائنات تاجدارِ انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی اکلوتی بیٹی جناب فاطمہ زہرا کی دلخراش و اندوہناک شہادت کے موقع پر ضلع امبیڈکر نگر کے بیشر علاقوں میں محبان شہزادئ کونین نے مجالس و ماتم کا اہتمام کیا وہیں مدرسہ بقیت اللہ جلالپور کے طلاب و اساتیذ کی جانب سے حوزے میں پانچ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا خمسہ ء مجالس کی پانچویں اور آخری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اشفاق حسین حیدری پرنسپل حوزۂ علمیہ بقیت اللہ جلالپور نے کہا کہ جناب فاطمہ زھرا تمام عالمین کے لئے ایک ایسی سیرت ہیں جس پر عمل کر کے انسان اپنی دنیا اور آخرت دونوں بنا سکتا ہے مولانا نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں جناب فاطمہ زھرا نمونہء حیات ہیں ۔

رسول خدا نے فرمایا فاطمہ میرے دو پہلوؤں کے درمیان دھڑکتا ہوا دل ہیں۔ جہاں شہزادی کی بے پناہ فضیلت رسول نے اپنی زندگی میں بیان فرمائ وہیں یہ بھی کہا کہ فاطمہ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔ رسول کا شہزادی کے احترام میں کھڑے ہو جانا ان کے دست مبارک کو بوسہ دینا اور انھیں اپنی مسند پہ جگہ دینا اور رسول کا شہزادی کو دنیا کے سامنے ایک اسوہ کے طور پر پیش کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ شہزادی کی عظمت و رفعت رسول کی نگاہ میں بہت بلند تھی مزید مولانا نے شہزادی پر ہونے والے مظالم کو بیان کیا جس پر مومنین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں بعدہ اپنی دیرینہ روایت کے مطابق حوزہ کے طلاب و اساتیذ کی جانب سے حسینیہ متصل بجامع مسجد حیدری چوک مصطفی آباد سے جلوس فاطمی برآمد ہوا جس میں مولانا ضیغم عباس باقری ، مولانا اکبر حسین سلطانپوری ، مولانا ارمان حسین اعظمی ، مولانا محمد ظفر معروفی ، اور مولانا قیصر عباس بنارسی نے درمیان جلوس تقریر فرمائی۔

جلوس میں مولانا ذیشان علی ریسرچ اسکالر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، ڈاکٹر شاہد مہدی ، مولانا عقیل عباس زینبی ، ماسٹر اسحاق مہدی ، مولانا کوثر علی ، انجینئر ظفر جونپوری ، مولانا رمضان علی صابری و دیگر بزرگ علمائے جلالپور موجود رہے اور نظامت کی ذمہ داری مولانا مشیر عباس مصطفوی نے انجام دی۔ جلوس کے اختتام پر اراکین حوزہء علمیہ بقیت اللہ نے تمام زائرین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .