۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں سالانہ تعلیمی مسابقہ 

حوزہ/ مولانا علی شہاب ہندی نے کہا کہ امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام افراد کو مؤسس حوزهء علمیه بقیة الله حجة الاسلام والمسلمین مولانا زاہد علی ہندی طاب ثراه کی مجلس برسی کے موقع پر نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جلالپور امبیڈکرنگر/ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے عنوان سے ہونے والا علمی و دینی مسابقہ جس کی تفصیلات کا اعلان ماہ مبارک رمضان میں کیا گیا تھا اور متعدد جگہ اسی حوالے سے کلاس بھی منعقد کی گئی تھی، مسابقہ اپنے معینہ وقت 14 اپریل بروز اتوار صبح ۸ بجے سے ۱۰ بجے تک جلالپور کے علمی و دینی مرکز حوزہ علمیہ بقیة اللہ میں معنقد ہوا۔ جس میں جلالپور کے مختلف علاقے جیسے مصطفی آباد، کریم پور، مطلوب پور، بھولا پور، نئ بازار، جعفرآباد اور عثمان پور سے تقریبا 400 طلباء و طالبات نے شرکت کی نیز مدرسہ کی نگرانی میں بیرون جلالپور جیسے، پورہ معروف ، سکندر پور اور داؤد پور کے مختلف لوگ بھی اپنے علاقے میں ہونے والے مسابقہ میں شریک ہوئے۔

حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں سالانہ تعلیمی مسابقہ 

امتحان کی نگرانی کیلئے مولانا ضیغم عباس باقری ، مولانا کوثر علی کریمی ، مولانا عقیل عباس زینبی ، مولانا مشیر عباس مصطفوی ، مولانا رمضان علی صابری ، مولانا محمد ظفر معروفی ، مولانا شعبان علی نجفی ، مولانا حیدر مہدی ، مولانا عباس رضا، مولانا ذیشان علی ، مولانا نیر بہشتی ، مولانا صابر غدیری ، ماسٹر اسحاق مہدی ، ڈاکٹر شاہد رضا ، ماسٹر کردار مہدی صاحبان و دیگر افراد موجود رہے۔

حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں سالانہ تعلیمی مسابقہ 

آخر میں مولانا علی شہاب ہندی صاحب نے بتایا کہ امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام افراد کو مؤسس حوزهء علمیه بقیة الله حجة الاسلام والمسلمین مولانا زاہد علی ہندی طاب ثراه کی مجلس برسی کے موقع پر نفیس انعامات سے نوازا جائے گا - ساتھ ہی شریک ہونے والے تمام بچوں کا حوزہ کی جانب سے ہم تھے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ سے انکی مزید کامیابی اور ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Faizan Abbas jalalpuri KW 20:27 - 2024/04/14
    0 0
    Jumma Bazar karimpur Nagpur Jalalpur