۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا (س) سالانہ عشرہ مجالس عزا کا انعقاد

حوزہ / میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزھرا (س) حیدری امام بارگاہ میہڑ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزھرا (س) حیدری امام بارگاہ میہڑ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مجلس عزا سے مولانا زوار حبدار علی لغاری صاحب ( نصیر آباد ) نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب سلمان سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں "اےسلمان!! جو فاطمہ (س) سے محبت کرے گا خدا اس کو جنت میں جگہ عطا کرے گا اور جو اس ( فاطمہ) سے بغض رکھے گا وہ جہنم میں جائے گا"۔

انہوں نے مزید کہا: عظمت زہرا سلام اللہ علیہا اتنی بلند ہے کہ جس کا انسانی عقل ادراک نہیں کر سکتی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مجلس عزا میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بی بی سلام اللہ علیہا کا پرسہ پیش کیا۔

میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا (س) مجلس عزا کا انعقاد

میہڑ ضلع دادو سندھ میں بسلسلۂ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا (س) مجلس عزا کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .