۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جلالپور

حوزہ/ جلالپور امبیڈکرنگر کے محلہ نئی بازار میں گیٹ ویل چیریٹیبل کی جانب سے مولانا عقیل عباس زینبی کی نگرانی میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں اہل علم حضرات نے شرکت کی اس پروگرام میں صحافیوں کی خدمات کو دیکھتے ہوے اعزاز سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلالپور امبیڈکرنگر کے محلہ نئی بازار میں گیٹ ویل چیریٹیبل کی جانب سے مولانا عقیل عباس زینبی کی نگرانی میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں اہل علم حضرات نے شرکت کی اس پروگرام میں صحافیوں کی خدمات کو دیکھتے ہوے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مشہور صحافی ابن علی جعفری نے بتایا کہ جلالپور میں گیٹ ویل چیریٹیبل بہت اچھی اور محنت و لگن کے ساتھ خدمات کو انجام دے رہا ہے، مولانا ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ و امام جمعہ سکندر پور نے کہا کہ یہاں کے لوگوں میں کافی خوشی دیکھی گئی، گیٹ ویل جس منظم طریقے سے خدمات انجام دے رہا ہے ایسا منظم طریقہ کسی اور جگہوں پر بہت کم نظر آتا ہے سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ جب کسی مریض کو دوا کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ مریض بلا جھجک کسی بھی وقت دوا لے کر مسرت کا اظہار کرتا ہے ۔

گیٹ ویل چیریٹیبل کلینک جلالپور کے نگراں مولانا عقیل عبّاس زینبی نے بتایا کہ اس گیٹ ویل کی اصل حیدرآباد میں ہے جسکی شاخ جلالپور میں ہے اسکے بانی بدر فیملی جو امریکہ میں ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ غریبوں تک کسی بھی طرح سے مدد ہوتی رہے، الحمد للہ ان کی محنت رنگ لائی اور اس جلالپور و اطراف کے غریب چاہے وہ جس مذہب ومسلک کا ہو انکا پوری طرح سے خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں دوا کے ساتھ ساتھ خون شوگر بلیڈ پریشر وغیرہ کی جانچ آدھی قیمت میں ہوتی ہیں، انشاءاللہ اور دیگر جانچ کی مشینیں آجائیں گی تو اسکی بھی غریبوں کو سہولیات دی جائیں گی، اس موقع پر مولانا عقیل عباس زینبی ڈاکٹر تنظیم فاطمہ ڈاکٹر عباس باندی مولانا محمّد رضا مشرقین محمد ساحل علی صفت حسین رضا حیدر ابن علی جعفری حسین اقتدار حسین وغیرہ موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .