۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ / ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی آئینی حقوق کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے پر عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کا شکریہ ادا کیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے مختلف حصوں میں عزاداران حضرت امام حسین علیہ السلام پر بے جا مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین عزاداری کونسل کے موقف اور شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی آئینی حقوق کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے پر عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کا شکریہ ادا کیاہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا: وفاقی وزیر نے ترجیحی بنیادوں پر عوام کے آئینی حقوق سے متعلق وعدے کی پاسداری کر کے حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مجلس وحدت مسلمین کی عزاداری کونسل کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کر کے انہیں پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں ملت تشیع کے خلاف ہونے والی پولیس کی زیادتیوں سے آگاہ کیا تھا اور بتایا کہ پنجاب میں ہر سال عزاداروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آرز درج کرکے اہل تشیع کی مذہبی آزادی اور مذہبی حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ گھر اور امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجلس عزاء پر درجنوں مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے نہ صرف اسمبلی میں آواز بلند کی بلکہ چاروں صوبوں کی چیف سیکرٹریز کو عزاداری کونسل کی ملاقات کا حوالہ دے کر خطوط بھی ارسال کئے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا بنیادی آئینی حقوق کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .