۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم عزاداری کونسل کے سربراہ نے کہا: مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اور جلوسوں میں برادران اہل سنت کی شرکت اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے گیارہ محرم الحرام کے دن خیرپور میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی ریلی کو فتنہ اور شرانگیزی قرار دیتے ہوئے کہا: ماہ محرم الحرام شہدائے کربلا کی مجالس عزا اور جلوسوں کا مہینہ ہے جس میں ایک شرپسند کالعدم دھشت گرد تنظیم کو خیرپور انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔ خیرپور انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہ کی بلیک میلنگ میں آکر ظالم اور مظلوم کو ایک لائن میں کھڑا کرنے سے اجتناب کرے۔

انہوں نے کہا: مجموعی طور پر ملک بھر میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن رہا مگر اب تک نہتے عزاداروں کے خلاف عزاداری اور عبادت کے جرم میں ملک بھر میں دو درجن مقدمات درج ہوچکے ہیں جو کہ اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اور جلوسوں میں برادران اہل سنت کی شرکت اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت ہے۔

در ایں اثناء عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے عزاداری کے مسائل کے سلسلے میں ڈی آئی جی پولیس سبی، ڈپٹی کمشنر کچھی، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ایس ایس پی دادو، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید وقار مہدی و دیگر سے گفتگو کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .