حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج مہاراشٹر مسلم فیڈریشن کی کور کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ آن لائن مولانا ظہیر عباس رضوی(مقیم حال ممبئ )کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
منعقدہ میٹنگ میں مقررین نے نوپور شرما کی گستاخانہ باتوں سے ملک میں پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے امن و آمان کا مسئلہ قرار دیا۔
مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے سلسلے میں حکومت کی گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
شرکاء نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے جن شہروں کے نام بدلے ہیں اس سلسلے میں عدالت سے رخ کیا جائے۔ نیز ان تجاویز کو پیغام کی صورت میں اردو اخبارات اور جمعہ کے خطبات کے ذریعے ملت تک پہنچایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں سبھی مسالک کے چنیدہ افراد جو کور کمیٹی کے ممبر ہیں آن لائن گفتگو میں شریک ہوے۔جسمیں ۳۰ کور کمیٹی میں سے ۲۷ ارکان موجود تھے۔