۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عید مبارک

حوزہ/ اسلام اتنا اچھا مذہب ہے کہ جس میں تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کو ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم رکھا گیا ہے۔اسلام رب العالمین کا پسندیدہ عالمگیر دین ہے جو کسی خاص قوم و قبیلہ یا کسی خاص ملک و ملّت کے لئے محدود نہیں ہے۔اسلام انسانی معاشرہ میں عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔اسلام کے تہواروں میں بھی یہی روح کارفرما نظر آتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ/اسلام اتنا خوبصورت دین ہے کہ اس کا ہر حکم انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔اسلام اتنا اچھا مذہب ہے کہ جس میں تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کو ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم رکھا گیا ہے۔اسلام رب العالمین کا پسندیدہ عالمگیر دین ہے جو کسی خاص قوم و قبیلہ یا کسی خاص ملک و ملّت کے لئے محدود نہیں ہے۔اسلام انسانی معاشرہ میں عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔اسلام کے تہواروں میں بھی یہی روح کارفرما نظر آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا ابن حسن املوی واعظ ،مولانا مظاہر حسین ،مولانا عرفان عباس،مولانا ناظم علی واعظ ،مولانا شمشیر علی مختاری،مولانا سید صفدر حسین ،مولانا سید محمد مہدی ،مولانا سید حسین جعفر وہب نے مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے جاری پیغام عید کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ماہ مبارک رمضان میں پچھلے دو سالوں کی بہ نسبت سکون و اطمینان کے ساتھ روزے ،نماز اور تلاوت ِ قرآن مجید وغیر ہ کا موقع نصیب ہوا یہاں تک کہ آج عید الفطر منانے کا پر مسرت موقع بھی میسر ہوا ۔ہم تمام اہل اسلام و ایمان کی خدمت میں عید الفطر کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور اپیل کرتے ہیں کہ صدقۃ الفطر نماز عید سے قبل مستحقین تک پہونچا دیں۔ خود آپ اور اپنے اہل و عیال اور اپنے گھروں میں عید کی خوشیاں منانے پر اکتفا نہ کریں بلکہ اپنے آس پاس کے لوگوں کا بھی خیال رکھیں۔

اور بارگاہ رب العالمین میں ملک عزیز ہندوستان سمیت پوری دنیا ئے انسانیت میں امن و امان کے مکمل قیام کی دعا مانگیں۔دعا کریں کہ حضرت امام زمانہ عجلاللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل ہو تاکہ دنیا سے ظلم و جور کا خاتمہ ہو اور ہر سمت عدل ا انصاف کا راج قائم ہو۔اس وقت واقعی عید کی سچی خوشی کا لطف حاصل ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .