جمعرات 13 مئی 2021 - 05:34
اور پھر عید آگئی

حوزہ/ جس زمانہ میں لباس سے زیادہ کفن کی خرید و فروخت ہو تو ایسے ماحول میں عید منانے کو دل کیسے چاہے گا؟ ہم نے مسلسل کئی مہینے سے جنازوں پر جنازے دیکھے، شہر کے شہر آگ میں جھلستے ہوئے دکھائی دیئے، یہاں تک کہ دم توڑتی ہوئی انسانیت کی باگ ڈور ان ظالم ہاتھوں میں نظر آئی جو بظاہر حقوق انسانی کے دعویدار تھے لیکن ان کا دور دور تک انسانیت سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔انسانیت کا خون پانی سے بھی سستا ہوچکا تھا اور جگہ جگہ لاشیں نظر آرہی تھیں اور ایسے ماحول میں ... پھر عید آگئی۔ 

تحریر: مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی،مدیر ساغر علم فاؤنڈیشن دہلی

حوزہ نیوز ایجنسی عید فطر امت مسلمہ کی وہ واحد عید ہے جس میں ہر مسلمان کا اپنے لئے اور اپنے اہل و عیال کے لئے نئے نئے کپڑے خریدنا طرّۂ امتیاز ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایک قدیمی سنت چلی آرہی ہے یہاں تک کہ امام حسن و امام حسین علیھماالسلام سے منسوب عید کا واقعہ بھی موجود ہے کہ ان دونوں شھزادوں کے لئے عید کی مناسبت سے جنت سے لباس آئے تھے۔
یہ ایسی عید ہے جس کے لئے ہر مسلمان بالخصوص مسلمانوں کے بچے سال بھر انتظار کرتے ہیں اور عید کی خوشیاں مناتے ہیں۔
عید فطر در حقیقت روزہ داروں کی عید ہوتی ہے کیونکہ وہ پورے ایک مہینہ اپنے معبود کی راہ میں اس کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں تو ان کی خوشی کے لئے عید مقرر کی گئی۔

ایک سوال یہ ہے کہ یہ عید کس کی ہے؟
اگر نئے لباس پہننے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو صاحبانِ مال و ثروت کی ہر روز عید ہے اور فقیر و نادار کی عید کے روز بھی عید نہیں ہے اسی لئے شریعت نے فطرہ کا حکم دیا ہے کہ فقراء و مساکین بھی اس روز خوش ہوجائیں۔
اگر شرعی نقطۂ نگاہ سے دیکھا جائے تو "جس روز انسان سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو وہی دن عید کا دن ہے" اس تناظر میں اگر عید کے روز بھی گناہ میں ملوث ہوجائیں تو پھر عید کا دن بھی عید کا دن شمار نہیں کیا جاسکتا۔
فطرت انسانی کا تقاضہ ہے کہ اپنے قرب و جوار میں خوشگوار ماحول ہونا چاہیئے تبھی عید کی خوشیاں منانے کو جی چاہتا ہے لیکن پچھلے سال کی مانند امسال بھی کرونا جیسی مھلک وبا کے ذریعہ عالم انسانیت کے دل پر دہشت کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
جس زمانہ میں لباس سے زیادہ کفن کی خرید و فروخت ہو تو ایسے ماحول میں عید منانے کو دل کیسے چاہے گا؟
ہم نے مسلسل کئی مہینے سے جنازوں پر جنازے دیکھے، شہر کے شہر آگ میں جھلستے ہوئے دکھائی دیئے، یہاں تک کہ دم توڑتی ہوئی انسانیت کی باگ ڈور ان ظالم ہاتھوں میں نظر آئی جو بظاہر حقوق انسانی کے دعویدار تھے لیکن ان کا دور دور تک انسانیت سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔انسانیت کا خون پانی سے بھی سستا ہوچکا تھا اور جگہ جگہ لاشیں نظر آرہی تھیں اور ایسے ماحول میں ... پھر عید آگئی۔  آخر عید کیسے منائی جاسکتی ہے جہاں ہمارے ہمسائے غمگین ہوں، جہاں ہمارے بھائی سوگوار ہوں...!!. کسی نے باپ کا غم دیکھا کسی نے بھائی کاـ کسی نے بہن کا غم دیکھا کسی نے شوہر کا، کسی نے بیٹے کا غم دیکھا کسی نے ماں کا... کرونا نے عجیب ماحول پیدا کردیا ہے۔ عید کی خوشیاں بھی ادھوری ہوگئیں۔
عید کے موقع پر خداوند عالم سے یہی دعا ہے کہ پروردگار! مسیحائے عالم کا جلد از جلد ظہور فرما تاکہ ہر وبا سے نجات پاکر انسانیت اپنے مسیحا کے ساتھ عید مناسکے۔آمین یا رب العالمین۔ والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ

  • آہ مولانا سید شباب حیدر سرسوی 

    آہ مولانا سید شباب حیدر سرسوی 

    حوزہ/ مولانا سید شباب حیدر نقوی ابن سید قمقام الرضا نقوی مرحوم کا شمار وطنِ عزیز سرسی کے علماء و خطباء اور اساتذہ کی اُس فہرست میں ہوتا ہے جنھوں نے انتہائی…

  • اے ماہ خدا! خدا حافظ!

    اے ماہ خدا! خدا حافظ!

    حوزہ/ ہم ہیں اور لعلکم تتقون سے حاصل ہونے والے تقویٰ کے آثار و برکات، اگر کچھ تقویٰ حاصل ہوا تب! لیکن اطمینان اس بات کا ہے کہ ماہ رمضان کو ماہ رمضان بنانے…

  • فلسطین عصر حاضر کی کربلا

    فلسطین عصر حاضر کی کربلا

    حوزہ/ ہم جہاں ایک طرف قائد کا یہ نعرہ لگاتے رہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے والی بات ہے جسے ہم تسلیم نہیں کریں…

  • عید سعید فطر کی فضیلت اور اعمال

    عید سعید فطر کی فضیلت اور اعمال

    حوزہ/ شوال کا پہلا دن عید سعید فطر ہے ،پورے عالم اسلام میں اس دن اجتماعی طور پر نماز عید پڑھی جاتی ہے ، اس دن کو عید فطر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن…

  • وداع ماہ مبارک رمضان

    وداع ماہ مبارک رمضان

    حوزہ/ ہم جتنے بھی نیک عمل اس میں انجام دے دیں لیکن پھر بھی اس ماہ مبارک رمضان کا حق ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لئےکہ خود امام ؑ اعتراف کر رہے ہیں کہ خدا…

  • اسلام میں انسان کی بھلائی ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم، مجمع علماء و واعظین پوروانچل

    اسلام میں انسان کی بھلائی ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم، مجمع علماء و واعظین پوروانچل

    حوزہ/ اسلام اتنا اچھا مذہب ہے کہ جس میں تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کو ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم رکھا گیا ہے۔اسلام رب العالمین کا پسندیدہ عالمگیر دین…

  • تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

    تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

    حوزہ/ کتب آسمانی میں دو طرح کی تحریف ممکن ہے ایک تحریف لفظی اور دوسرا تحریف معنوی۔ تحریف لفظی سے مراد آسمانی کتابوں کی آیتوں اور عبارتوں میں کمی و بیشی…

  • دنیا پرست حکومت،سماج کی موت

    دنیا پرست حکومت،سماج کی موت

    حوزہ/ اس سیکولر نظام میں اگر سرکاری اسپتال، سرکاری اسکول، اور اسی طرح دیگر سرکاری اور پرائیویٹ ادارےبھر پور ذمہ داریوں کو نبھاتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی…

  • مسئلہ فلسطین اور امام خمینی             

    قسط اول:

    مسئلہ فلسطین اور امام خمینی             

    حوزہ/ اسلامی انقلاب نے فلسطینیون کے انداز مبارزہ کو بدل دیا اور فلسطین میں اسرائیل کے خلاف ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے روشنی میں شہادت…

  • عید کیسے منائیں؟

    عید کیسے منائیں؟

    حوزہ/ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان چیزوں میں موجود خوشی اورسکون کو محسوس نہیں کر پاتے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا روحانی مزاج بیمار ہے۔ جب انسان بیمار ہو تو…

  • علم تربیت اور نوجوان

    علم تربیت اور نوجوان

    حوزہ/ گھر کے بڑے بزرگ ہمیشہ اپنے چھوٹوں کو اچھی سے اچھی تربیت دیتے ہیں بس اسکے اجر میں وہ ہم سے یہی چاہتے ہیں کہ یہ بڑا ہو کر خانوادہ کا نام روشن کرے اور…

  • مقدس سرزمین پر اسرائیلی دہشتگردی

    مقدس سرزمین پر اسرائیلی دہشتگردی

    حوزہ/ اس وقت مسلم دنیا میں جمہوری اسلامی ایران وہ واحد ملک ہے جوانقلاب اسلامی کے صبح سے غاصب صیہونی ریاست کی کھل کر مخالفت کررہے ہیں نہ فقط مخالفت بلکہ…

  • ہم ہماری ذمہ داریاں اور ہمارا سماج

    ہم ہماری ذمہ داریاں اور ہمارا سماج

    حوزہ/ ہمارے سماج و معاشرے میں ایسی بہت سی کمیاں ہیں جن کو ہم سوچتے تو ہیں مگر عملی جامہ پہنانے سے ڈرتے ہیں اور حق بیانی سے کام نہیں لیتے، شاید ہم ڈرتے…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha