ہفتہ 29 مارچ 2025 - 14:43
نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی+تفصیلات

حوزہ/ عید فطر کی نماز تہران کے مصلیٰ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید فطر کی نماز تہران کے مصلیٰ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین علی نوری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نماز عید کے لیے مصلی امام خمینی (رح) کے دروازے صبح 4 بجے کھول دیے جائیں گے، جبکہ میٹرو، بس اور ٹیکسی سروس بھی اسی وقت سے نمازگزاروں کو پہنچانے کے لیے فعال ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے مرکزی مقام تک رسائی کے لیے چاروں اطراف سے دروازے مختص کیے گئے ہیں اور خواتین و حضرات کی صفوں کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

صبح 6:30 بجے سے تلاوت، مناجات اور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا، جبکہ ٹھیک 8 بجے نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر "عید بندگی و ہمبستگی" کا نعرہ دیا گیا ہے۔

حجت الاسلام نوری نے تاکید کی کہ شرکت کرنے والے افراد صبح 7 بجے سے پہلے مصلی پہنچ جائیں، کیونکہ اس کے بعد ٹریفک کی شدت بڑھ جائے گی۔ نیز، مصلی میں کم سے کم سامان لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور بڑے بیگز یا بھاری اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ انہیں نماز عید کا خوبصورت تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

گزشتہ سال تقریباً 15 لاکھ افراد نے نماز عید میں شرکت کی تھی، اور اس سال بھی کثیر تعداد میں نمازگزاروں کی آمد متوقع ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha