۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام عرفانی

حوزہ / حوزہ علمیہ کونسل صوبہ قزوین کے سکریٹری نے کہا: خداوند متعال عید الفطر کے دن اپنے بندوں کو عیدی دیتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خداوند متعال اس بار "حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور" کو ہماری عیدی قرار دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کونسل صوبہ قزوین کے سکریٹری حجت الاسلام علی اصغر عرفانی نے آج صبح عید الفطر کی نماز سے قبل اپنے خطاب میں کہا: عید الفطر ان مومنین کے لئے خدا کا ہدیہ ہے جنہوں نے خدا اطاعت میں ماہِ رمضان المبارک کو گزارا ہے۔

حجت الاسلام عرفانی نے کہا: عیدالفطر ہمارے لیے رمضان المبارک کے مہینے میں ان کاموں کے سلسلے میں اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کریں جو دنیا اور آخرت کی سعادت فراہم کرتے ہیں اور اس سعادت کے نصیب ہونے پر خدا کا شکر ادا کریں۔

انہوں نے کہا: الحمد للہ اس مہینے میں ہم ان الٰہی شرائط کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے جن کے بارے میں خداوند متعال نے ہمیں حکم دیا تھا لہذا اس دن خدا زمین کی طرف خاص نظر کرتا ہے اور بندوں پر اپنی بے پناہ رحمتیں نازل کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ کونسل صوبہ قزوین کے سکریٹری نے کہا: شکر ادا کرنے والی زبان انسان کے لیے خدا کا بہترین تحفہ ہے اور ہمیں خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عید الفطر کی نماز درحقیقت اس بندگی کے مہینے کا ثمر ہے، مزید کہا: عید الفطر مسلمانوں کی عظیم اعیاد میں سے ایک ہے جو خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام عرفانی نے زکوٰۃ فطرہ کو انسانی زندگی کی آبیاری اور اس کے تذکیہ کا سبب قرار دیا اور کہا: یہ زکوٰۃ بندگی کی شکر گزاری اور انسان کی سلامتی کی ضامن ہے اور اسی طرح انسان کو بہت سی آفات سے بچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال عید الفطر کے دن اپنے بندوں کو عیدی دیتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خداوند متعال اس بار "حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور" کو ہماری عیدی قرار دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .