حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لايحضره الفقيه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام المجتبیٰ علیه السلام:
إنَّما جُعِلَ يَومُ الفِطرِ العِيدَ لِيَكونَ لِلمُسلِمينَ مُجتَمَعا يَجتَمِعُونَ فيهِ و يَبرُزونَ لِلّهِ فَيُمَجِّدُونَهُ عَلى ما مَنَّ عَلَيهِم
حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:
فطر کے دن کو اس لئے روزِ عید قرار دیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں کے اکٹھے ہونے کا دن ہو اور وہ اس دن جمع ہو کر خدا کے لئے ایک کھلی فضا میں جائیں اور خدا نے ان پر جو احسان کیاہے اس پر اس کی حمد و ثنا کریں۔
كتاب من لايحضره الفقيه، ج ۱، ص ۵۲۲