حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام فہمی کے صدر مولانا باقر رضا سعیدی صاحب نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
سعیدی صاحب نے شیعہ نگر رجیٹی میں عید غدیر کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ آزادی اظہار کو کسی کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ آپ آزادی اظہار کے ذریعے کسی کی توہین نہیں کر سکتے۔
مجمع محققین ہند کے سکریٹری نے کہا کہ ہم آیت اللہ سیستانی کے اس بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ دنیا کے ممالک ایسا قانون بنائیں کہ کوئی بھی قرآن کی بے حرمتی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی وکالت کرتے ہیں کہ قرآن مجید کو جلانے والے شخص کو انٹرپول کے ذریعے عراق کے حوالے کیا جائے کیونکہ وہ عراق میں پہلے بھی بہت سے جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے اور اسے اپنے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔