۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ احمد القطان روحانی اهل سنت لبنان شیخ احمد القطان روحانی اهل سنت لبنان و رئیس جمعیت قولنا و العمل

حوزہ / لبنانی سنی عالم دین ، شیخ احمد القطان نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر لبنان میں حزب اللہ کے سکیرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا بیان پوری لبنانی قوم کے خیالات اور امنگوں کے مطابق تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی سنی عالم دین اور سربراہ جمعیت قولنا والعمل شیخ احمد القطان نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر لبنان میں حزب اللہ کے سکیرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا بیان پوری لبنانی قوم کے خیالات اور امنگوں کے مطابق تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ لبنان کے کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں جو لبنانی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے یا لبنان میں بدعنوانی اور تباہی پھیلانا چاہتا ہے ، لہذا ہم لبنان کے تمام سیاسی رہنماؤں اور گروہوں سے سید حسن نصراللہ کے بیان کو سننے کی تاکید کرتے ہیں تاکہ لبنان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے۔ 

اپنی تقریر  میں ، امام موسی صدر کے لاپتہ ہونے کے ایام کا ذکر کرتے ہوئے ، شیخ القطان نے کہا کہ ہمیں امام موسی صدر کی نئی اور وحدت پر مشتمل سوچ کی ضرورت ہے ، آپ نے قومی اور اسلامی اتحاد پر زور دیا اور لبنان ، امام موسی صدر کے ساتھ ، چیلنجوں کا مقابلہ کرتا تھا۔

لبنانی سنی عالم دین نے امام موسی صدر کے افکار پر زیادہ سے زیادہ عمل پیرا ہونے اور  اتحاد و وحدت کی راہ پر گامزن رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اس اتحاد پسند نظریے کی بہترین مثال ہیں ، جو تمام لبنانیوں کو فرقہ وارانہ ، مذہبی اور سیاسی رجحانات سے بالا رکھ کر اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوں گے۔

شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہم ، اہل البقاع کہتے ہیں کہ اگر یہ قوم ، فوج اور مزاحمت نہ ہوتی تو جارود عرسال خطے کی آزادی حاصل نہ ہوتی اور اس مساوات نے لبنان اور البقاع کے لوگوں کو تکفیری دہشت گردوں کے اثر و رسوخ سے بچایا۔ اگر یہ دہشتگرد لبنان اور البقاع میں داخل ہوتے ، تو وہ بدعنوانی ، قتل و غارت گری  اور تباہی کا سبب بنتے ، لہذا آج ہمیں لبنان کو مضبوط رکھنے کے لئے فوج ، قوم اور مقاومت و مزاحمت کے مساوات پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .