۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے حق میں نائیجریا کی عوام کا مظاہرہ

حوزہ/ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ زکزکی کے حامیوں نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی قید جاری رہنے کے خلاف دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے کئے اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بلاقید و شرط رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں حسینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

نائجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہر زاریا کی امام بارگاہ پر حملہ کر کے آیت اللہ زکزکی کے تین جواں سال  بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی جبکہ خود آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا۔

 ملکی و عالمی سطح پر متعدد مظاہروں اور کوششوں کے بعد نائجیریا کی عدلیہ نے اگست دوہزار انیس میں آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی تاہم معالجے کے عمل پر عدم اطمینان، سکیورٹی پابندیوں اور قابل بھروسہ ڈاکٹروں کے نہ ہونے کے باعث آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ دو روز بعد ہندوستان سے نائجیریا واپس چلے گئے۔

نائجیریا کی پولیس نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے ابوجا ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .