حوزہ نیوز ایجنسی کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرینی شیعوں کے رہنما، شیخ عیسی قاسم نے شب عاشور کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ اگر ہم امام حسین(ع) کی پیروی کرتے ہیں تو ہمیں صہیونیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
المنار ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے کہا: امام حسین (ع) نے یزید کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے ظلم کے خلاف بغاوت کی اور جو بھی حسین (ع) کے محاذ پر ہے اسے یہودیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونا چاہئے اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
بحرین کی صورتحال کے بارے میں، شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ اس ملک میں ہر سال ، امام حسین کے منبر کے خلاف یکطرفہ اور سیاسی جنگ لڑی جاتی ہے اور ہم امام حسین (ع) کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے دشمنوں کے ساتھ نہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: یہ شیعوں اور سنیوں کی بات نہیں ہے، جو جنگ کل تھی وہی آج بھی ہے ایک گروہ اپنے کردار کی وجہ سے واصل جہنم ہوا اور ایک گروہ بہشت بریں میں وارد ہوا۔ اور آج ہمیں بھی ایک امتحان کا سامنا ہے۔
حوزہ/ بحرین کے شیعہ رہنما نے اپنی تقریر میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف جنگ کو یزیدی حکومت کے خلاف امام حسین علیہ السلام کی جنگ کی مثال قرار دیا اور کہا کہ آج امت مسلمہ کو ایک امتحان کا سامنا ہے۔
-
قرآن پاک کی بے حرمتی، یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے
حوزه/سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن کریم کو جلایا گیا جس کے بعد مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج۔
-
یمن؛ سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا سلسلہ جاری، متعدد مکانات تباہ
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ…
-
عراقی وزیر اعظم کا بشار الاسد کے نام خط:
عراق سوریہ مل کر داعش کا خاتمہ کریں گے
حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے فالح الفیاض کے ہاتھوں سوریہ کے صدر بشار الاسد کے نام ایک خط ارسال کیا ہے ، جسے سوریہ کے ذرائع ابلاغ نے نشر کیا…
-
عزاداری حسین (ع) انسانی بیداری اور بصیرت کا سبب ہوتی ہے،شیعہ مجلس علماء لبنان کے سینئر رہنما
حوزہ / شیخ علی الخطیب نے محرم الحرام کی مناسبت سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کویت میں کرونا کے باوجود منظم عزاداری کی مثال
حوزہ/ اس دفعہ کا محرم ہرسال کی نسبت وباء کی صورتحال میں مختلف ضرور مگر غم حسین علیہ اسلام اور عشق اہلبیت علیہم السلام میں کی کوئی کمی نہیں آئی۔









آپ کا تبصرہ