حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اگرچہ اس ملک میں آل سعود حکومت نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور وہ احتجاج کی آواز کو دبا رہے ہیں، لیکن عاشور کے دن ان تمام چیزوں سے قطع نظر، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور عقیدت مندوں نے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کی۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے اطلاع دی کہ شہر قطیف کے عوام نے صحت عامہ کے اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا سوگ منایا اور روز عاشورا کے پروگرامز میں پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ