۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دختر آلمانی عضو داعش

حوزہ / تحریک ایزدی کے سربراہ حجی کندور الشیخ نے کہا کہ 2000 ایزدی خواتین اور بچے اب بھی داعشی جیل میں موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تحریک ایزدی کے سربراہ حجی کندور الشیخ نے کہا کہ 2000 ایزدی خواتین اور بچے اب بھی داعشی جیل میں موجود ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات کی طرف نشاندہی کی کہ 2000 سے زیادہ ایزدی خواتین اور بچوں کو ٹائم بم کی طرح داعش نے اغوا کیا ہوا ہے ، کہا کہ ایزدی اغوا کاروں کے معاملے میں حکومت کی بے توجہی قابل افسوس ہے۔

کندور الشیخ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت کو اغوا کاروں کی رہائی پر توجہ دینی چاہئے مزید کہا کہ ہم نے اغوا شدہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور ٹائم بم میں تبدیل کرنے کے بارے میں کئی بار انتباہ کیا ہے۔

ایزدی مذہب کے اعتبار سے اقلیت ہیں ، جن میں سے بیشتر شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں موصل اور سنجر پہاڑوں کے قریب رہتے ہیں اور ترکی ، شام ، ایران ، گرجستان اور ارمنستان میں بھی کم تعداد میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جب داعش نے موصل پر قبضہ کیا تھا تو اس نے سینکڑوں کی تعداد میں عوام  خاص طور پر عیسائی اور ایزدی مذہبی اقلیتوں کو ہلاک کردیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .