حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "الفتح الائنس" سے وابستہ عراقی پارلیمنٹ کے ممبر محمد کریم البلاوی نے کہا: ملت عراق، عراق کے اندر امریکی سیاست کو قبول نہیں کرتی اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ عراق کبھی امریکہ ریاست میں تبدیل ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم دیگر ممالک سے عراق کے روابط کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن عراق میں امریکی سیاست اور اقدامات کو قبول نہیں کرتے۔
البلاوی نے کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مستقل سیاست نےخطے، دنیا اور عراق کو مشکلات میں ڈال دیا رکھا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اس نمائندے نے کہا: عراق میں امریکی مداخلت اور اس کے اقدامات کو ہم ہرگز قبول نہیں کرتے اور نہ ہی ہم عراق کو کبھی امریکہ کی ریاست بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا: امریکہ عراق میں اپنے مفادات حاصل کرنے کے درپے ہے۔