۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری نماینده ولی فقیه در سوریه

حوزہ/ شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ ماتمی انجمنوں کی جانب سے  حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت، شعور حسینی کی دلیل تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبائی اشکذری نے گزشتہ کل  حضرت زینب (س) کے حرم مطہر میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران  سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام سوگ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ روایت کے مطابق ، خداوند عالم جسے چاہتا ہے اس کے دل میں حضرت امام حسین علیہ السلام  کی محبت ڈال دیتا ہے اور جس کا معاملہ خدا کے ساتھ اچھا نہ ہو  وہ اپنے دل میں امام سے نفرت پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ، سید الشہداء کی مجالس کا اہتمام بہت ہی عمدہ طریقے سے حفظان صحت کے اصولوں پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے کیا گیا ، اس سلسلے میں ماتمی انجمنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین طباطبائی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع عظام تقلید نے ہیلتھ پروٹوکول اور حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کی تاکید کے ساتھ ماتمی انجمنوں اور جلوسوں پر ایک تاریخی کارنامہ دکھایا ، جسے شعور حسینی رکھنے والے عزاداروں نے عملی طور پر کر کے دکھایا۔

آخر میں ، شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے متولی نے عاشورا حسینی علیہ السلام کی مناسبت سے سید الشہداء اور ان کے باوفا ساتھیوں پر ڈھائے جانے والی عظیم مصیبتوں کا تذکرہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .