۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مقتدی صدر

حوزہ/ عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ عراق کو میدن جنگ بنانے سے باز آجائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا اور اس کوآخری اپیل قرار دیتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا اور کہا کہ میں قابضین کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ عراق کو تنازعہ کی طرف نہ کھینچیں، عراق اور عراقی عوام  تنازعہ نہیں چاہتے ہیں ، ہم اپنے عزیز عراق کی تعمیر نوکے عمل میں مصروف ہیں۔

عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے مزید کہا کہ عراق امام علیؑ اور امام حسینؑ کا ملک ہے یہ خدا کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں،یہ ملک شیعہ کا اصل گہوارہ ہے اور غاصبوں کے خلاف پہلی مزاحمت کا ماخذ ہے ۔

یادرہے کہ مقتدی الصدر کا بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی عہدے داروں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر مشتبہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .