۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حضرت آیت‌اللّه نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے ارشاد فرمایا، تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ مقاومتی محور حزب اللہ لبنان کی مکمل حمایت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت‌الله نوری همدانی کا سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر دیا گیا پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«فَلْیُقَاتِلْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ الَّذِینَ یَشْرُونَ الْحَیَاةَ الدُّنْیَا بِالْآخِرَةِ وَمَن یُقَاتِلْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ فَیُقْتَلْ أَوْ یَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیهِ أَجْرًا عَظِیمًا»

اسرائیل کے ناجائز صہیونی رژیم نے ایک اور عظیم جرم کا ارتکاب کیا اور بے دفاع عوام کے بے رحمانہ قتل عام کے ساتھ، حزب اللہ کے عظیم رہنما اور ثابت قدم مجاہد، حجت‌ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ رضوان‌ الله‌ علیه کو شہید کیا۔

بے شک شہادت اس عظیم شخصیت کی آخری آرزو تھی اور وہ عرصہ دراز سے اس سعادت کی تمنا رکھتے تھے لیکن اس وحشیانہ اقدام سے اس رژیم نے اپنی نابودی کی راہ کو مزید ہموار کر دیا ہے۔

یقیناً مقاومتی گروہ خصوصاً حزب اللہ، اس شہید کے راستہ جو صہیونی رژیم کا خاتمہ پر مبنی ہے، کو جاری رکھیں گے اور دنیا بھر کے تمام آزاد قومیں ان کی حمایت کریں گی۔

تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے بھی فرمایا ہے کہ اس راہ میں حزب اللہ لبنان کی مکمل حمایت اور مدد کریں اور یاد رہے کہ ان حوادث کے ساتھ مقاومت کے پختہ عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا، ان شاء الله۔

میں اس مجاہد عالم دین، سید حسن نصراللہ اور لبنان کے حالیہ دیگر شہداء خصوصاً شہید نیل فروشان کی شہادت کو تمام مسلمانوں، شہداء کے معزز خاندانوں اور رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں تعزیت و تبریک پیش کرتا ہوں۔

إِن تَنصُرُواْ ٱللَّهَ یَنصُرۡکُمۡ وَیُثَبِّتۡ أَقۡدَامَکُمۡ

حسین نوری همدانی

قم المقدسه

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .