جمعہ 29 مئی 2026 - 13:48
ظہورِ امام مہدی(عج) سے قبل آرام و آسائش نہیں؛ مومنین سخت امتحانات سے گزریں گے، رہبرِ شہید

حوزہ/ رہبرِ شہید نے مہدویت کو خاموش انتظار نہیں بلکہ عدل، امن اور انسانی رشد پر مبنی عالمی تمدن کی تشکیل کے لئے مسلسل جدوجہد کا نام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے پہلے راحت طلبی اور عافیت نہیں ہوگی بلکہ اہل ایمان کو سخت آزمائشوں اور مجاہدت کے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید نے مہدویت کو خاموش انتظار نہیں بلکہ عدل، امن اور انسانی رشد پر مبنی عالمی تمدن کی تشکیل کے لئے مسلسل جدوجہد کا نام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے پہلے راحت طلبی اور عافیت نہیں ہوگی بلکہ اہل ایمان کو سخت آزمائشوں اور مجاہدت کے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

رہبرِ شہید نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انہیں ایسے دور کے لئے زمینہ ہموار کرنا چاہئے جس میں ظلم و ستم کا خاتمہ ہو، انسانی عقلیں پہلے سے زیادہ فعال اور خلاق بن جائیں اور دنیا کی قومیں جنگ و خونریزی کے بجائے امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جنگیں بھڑکانے والی طاقتیں وہی ہیں جو ماضی میں بھی عالمی اور علاقائی جنگوں کا سبب بنتی رہی ہیں، لیکن امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے بعد انہیں انسانیت پر جنگ مسلط کرنے کی طاقت حاصل نہیں رہے گی اور پوری دنیا میں حقیقی امن قائم ہوگا۔

رہبرِ شہید نے تاکید کی کہ اس عظیم دور کے حصول کے لئے مسلسل کوشش اور قربانی ضروری ہے۔ انہوں نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

“وَاللّٰہِ لَتُمَحَّصُنَّ” اور “وَاللّٰہِ لَتُغَرْبَلُنَّ” یعنی مومنین کو سختی سے آزمایا جائے گا اور مختلف امتحانات سے گزارا جائے گا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ آزمائشیں اسی وقت ہوتی ہیں جب میدانِ مجاہدت برپا ہو۔ ظہور سے قبل پاکیزہ انسان الٰہی امتحانات کی منزل میں داخل ہوں گے، مشکلات اور دباؤ کا سامنا کریں گے اور پھر سربلند ہو کر نکلیں گے، یہاں تک کہ دنیا بتدریج امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عالمی عدل و انصاف کے دور سے قریب تر ہوتی جائے گی۔

بیانات رہبر شہید 30 بہمن 1370 ہجری شمسی (قم المقدسہ)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha