۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ

حوزہ/ ادارہ "انجمن صاحب الزمان" اس سلسلے میں شیعہ علماء اسمبلی اور اس کے جید علمائے دین کی حمایت میں کھڑی ہے اور  یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ "پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا"۔

جنرل سکریٹری انجمن صاحب الزمان عج کرگل، لداخ ممبئی میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی تکلیف دہ خبر مہاراشٹر سے آرہی ہے کہ وہاں شیعہ علماء اسمبلی کے چند نامور علماء کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ شیعہ علماء اسمبلی کو بدنام کرنے اور اسے ختم کرانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

جن علماء کے نام یہ آیف آئی آر درج ہوئی ہے وہ مذہب حقہ کے نامور مبلغین میں سے ہیں جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے اس پر کام کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں شہر ممبئی میں جب ان علمائے کرام نے "قومی مسائل، راہ حل اور حکمت عملی " کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور اس میں کچھ حقائق سے پردہ گشائی کی گئی تو ان کی یہ مخلصانہ اور جرآت مندانہ کوشش لوگوں کو راس نہ آئی اور ان کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے ایف آئی آر درج کرا کے انہیں اور شیعہ علما اسمبلی کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔

ادارہ "انجمن صاحب الزمان" اس سلسلے میں شیعہ علماء اسمبلی اور اس کے جید علمائے دین کی حمایت میں کھڑی ہے اور یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ "پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .