حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، ماہ ربیع الاول اور میلاد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مغربی افریقہ میں واقع کامرون کے شہر دو آلا میں مسلمانوں نے اہل سنت کی روایات کے مطابق دھوم دھام سے جشن میلاد النبی (ص) منایا۔
کامرون کی مجلس اسلامی کے سربراہ شیخ یعقوب دوکور نے جشن کے دوران تقریر کی، انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام اسلامی مذاہب اور مکاتب کے درمیان یکجہتی اور اخوت کی تاکید کی اور اپنے کلام کے آخر میں سرکار ختمی مرتبت (ص) کی سیرت اور فضیلت میں اہم نکات بیان کیے۔
اس جشن کی ابتداء قرائت قرآن کریم سے ہوئی اور پھر اس کے بعد نعت اور اشعار کا سلسلہ شروع ہوا، جشن کے اختتام میں امتحان اور اچھا نمبر حاصل کرنے والوں کو انعام سے نوازا گیا، اور آخر میں دسترخوان کا انتظام کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ افریقہ کے تیس سے زیادہ ممالک میں ہر سال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے ہیں تزک و احتشام اور پر وقار انداز میں منائی جاتی ہے۔