حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت کی مناسبت سے حرم امیرالمومنین میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امیرالمومنین کے خدام اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جشن کی اس پر نور تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد جشن کی اس تقریب کے خطیب نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مناقب بیان کئے۔
آخر میں مداحوں اور شاعروں نے حضرت صدیقہ طاہرہ علیہا السلام کی شان میں اشعار پڑھے اور حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں خوشی اور مسرت کا سماں بندھ گیا۔
آپ کا تبصرہ