منگل 6 اکتوبر 2020 - 21:05
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز انتقال کر گئے

حوزہ/ نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز کی نماز جنازہ کے اجتماع سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے خطاب کیا۔ انکی تدفین مصطفیٰ ٹاون لاہور کے قبرستان میں ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی اسلامی تحریکوں سے روابط کے حوالے سے معروف نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز لاہور میں انتقال کر گئے۔

انکی نماز جنازہ کے اجتماع سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے خطاب کیا۔ انکی تدفین مصطفیٰ ٹاون لاہور کے قبرستان میں ہوئی۔

علامہ یوسف القرضاوی سمیت شخصیات نے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز کچھ عرصے سے علیل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha