۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ داعش کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری کا قبول کیا جانا اس حقیقیت کا عکاس ہے کہ شاطر دشمن انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنے مہرے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت میں کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ داعش کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری کا قبول کیا جانا اس حقیقیت کا عکاس ہے کہ شاطر دشمن انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنے مہرے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کی منصوبہ سازی میں امریکہ اور اس کے شیطانی حواری ایک دوسرے کے شریک کا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کو مستحکم افغانستان کس صورت قابل قبول نہیں۔ اپنے مذموم عزائم اور مفادات کی تکمیل کے لیے وہ خطے کے امن کو تہس نہس کرنا چاہتی ہیں۔گزشتہ کئی عشروں سے افغانستان میں جاری آگ و بارود کی بارش استعماری و طاغوتی کے لیے تقویت کا باعث بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن سے خطے کا امن وابسطہ ہے،عالمی سامراجی طاقتیں نہیں چاہتی کہ افغانستان میں دیر پا امن کا قیام یقینی ہو،اس طرح کی سازشوں میں امریکہ اور اس کے حواری ملوث ہیں جواس خطے اور افغانستان کو بد امنی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .