۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محفوظ مشہدی

حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان "سواد اعظم" نے کہا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہل سنت نہیں ہو سکتے، یزید اہل بیت کا قاتل ، کوئی اس ملعون بارے مسلمان نرم گوشہ نہیں رکھ سکتا، مولوی عبدالعزیز نے یزید کی حمایت میں بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان "سواد اعظم" کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے مولوی عبدالعزیز کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے یزید پلید کو امیر المومنین اور رحمة اللہ علیہ کہا ہے ۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایسے جاہل درباری ملاں یزیدی نظریات رکھتے ہیں،جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر یزید ملعون کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں لیکن اہل سنت ایسے لوگوں کی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ مولوی عبدالعزیز نے یزید کی حمایت میں بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ یزید اہل بیت کا قاتل اور اسلام کو تبدیل کرنے والا ہے۔اس کے بارے میں کوئی مسلمان نرم گوشہ نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہل سنت نہیں ہو سکتے ۔یزید لعنت کا مستحق ہے رحمة اللہ علیہ کیسے ہوسکتا ہے؟ اسلام نام ہے اہل بیت اور اصحاب کا،یزیدتو لعنتی ہے۔یزید امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ عنہہ کا قاتل اور دین محمدی کا باغی ہے، اس کی حمایت کرنے والے سنی نہیں ہوسکتے ۔اہل سنت کا عقیدہ کا عشق مصطفی اور محبت اہل بیت واصحاب ہے ۔

مولوی عبدالعزیز کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کو لگام دی جائے۔ ملک کسی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ لوگ دراصل یزید کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال کر اسے مقدس بنانا چاہتے ہیں ۔ یزید پلید ہے اسے مقدس نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں، یزید اپنی آمریت سے اسلام کے شفاف چہرے کو مسخ کرنا چاہتا تھا۔نواسہ رسول نے یزیدی آمریت کو بے نقاب کرکے اپنے نانا کے دین کو بچایا۔یزید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان کی فکر کریں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .