۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ بلال سعید شعبان دبیرکل جنبش توحید اسلامی لبنان

حوزہ / شیخ بلال شعبان نے پوری امت کے دفاع میں ملت فلسطین کو مقدم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ القدس امت کے تمام طبقات کا ایک اہم حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان اسلامی اتحاد تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ بلال سعید شعبان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی عوام پوری امت کے دفاع میں پیش پیش رہیں گے، کہا کہ القدس امت کے تمام طبقات کا ایک اہم مقام ہے، القدس عیسائیوں کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کا گہوارہ، مسلمانوں کے لئے پیغمبرِ اِسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معراج پر تشریف لے جانے کا مقام اور یہاں انجیر اور زیتون کی سرزمین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نوآبادی پسند اور سرمایہ کاری کے نظام کے وحشی چہرہ کا بدترین مظہر ہے اور ہم مظلوموں کے استکبار جہاں سے مقابلے کے منصوبوں میں القدس محور کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔
شیخ شعبان نے بیان کیا کہ ہم اقلیت اور اکثریت پر یقین نہیں رکھتے ،امت اسلامیہ کا منشور مختلف مذاہب اور فرقوں کے تمام شہریوں کی حمایت کرنے پر زور دیتا ہے۔

تحریک اسلامی اتحاد لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم باقاعدہ طور پر جب اپنے ملک کے دارالحکومتوں سے ملائشیا، انڈونیشیا ، ترکی ، ایران ، شام اور لیبیا کی طرف سفر کرتے ہیں اور جب القدس اور مسجد اقصیٰ کا تذکرہ ہوتا ہے تو تکبیر کی آواز بلند ہوتی ہے اور لوگ اس مقدس سرزمین کو دیکھنے کے لئے ترس جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .