حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خطاب سے اقتباس کرتے ہوئے جسے آپ نے 27 دسمبر 2000 کے موقع پر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت پر دنیا کے تمام مومنوں، تمام عیسائيوں اور مسلمانوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے کیا۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت پر دنیا کے تمام مومنوں، تمام عیسائيوں اور مسلمانوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ یقینی طور پر مسلمانوں کی نظر میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی قدر و قیمت، عیسائیت پر ایمان رکھنے والے عیسائیوں کی نظروں میں ان کی قدر و قیمت سے کم نہیں ہے۔
اس عظیم پیغمبر الہی نے عوام کے درمیان اپنی موجودگي کا پورا عرصہ مجاہدت کے ساتھ گزارا تاکہ ظلم و جور، جارحیت و بدعنوانی اور ان لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہو جائيں جنھوں نے پیسے اور طاقت کے بلبوتے پر اقوام کے پیروں میں زنجیر ڈال رکھی تھی اور انھیں گھسیٹ کر دنیا و آخرت کے جہنم کی طرف لے جا رہے تھے۔ اس عظیم پیغمبر نے اپنے بچپن سے ہی کہ خداوند عالم نے انھیں بچپن میں ہی نبوت عطا کر دی تھی- جو مصائب اٹھائے، وہ سب اسی راہ میں تھے۔
توقع یہ ہے کہ حضرت عیسی مسیح کے پیروکار اور وہ سارے افراد جو، اس عظیم شخصیت کو، ان کے شایان شان عظمت و معنویت اور اعلی مقام کے لائق سمجھتے ہیں، اس راہ میں ان کی پیروی کریں گے۔