۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
دمشق

حوزہ/ پیر کی شب ایک بیان میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی میزائل حملے میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم کی حفاظت کرنے والے سات ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کی اطلاع دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کی شب ایک بیان میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی میزائل حملے میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم کی حفاظت کرنے والے سات ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کی اطلاع دی۔

اس بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس دہشت گردانہ جرم کی شدید مذمت کی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے شعبہ قونصلر پر ناجائز صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے میں حرم حضرت زینب کی حفاظت کرنے والے بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی، بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی، شہید ہونے والوں میں شام میں کمانڈر اور سینئر ایرانی ملٹری ایڈوائزر بھی شامل ہیں جب کہ پانچ دیگر کمانڈر، فوجی مشیر اور افسران بھی شہید ہوئے۔

دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر ڈپارٹمنٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کی شب کہا کہ تہران فیصلہ کرے گا کہ کس طرح جوابی کارروائی کی جائے اور اسرائیل کو کس طرح سزا دی جائے۔

دہشت گردانہ حملے کے بعد شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر اسرائیل کے حملے کو بین الاقوامی قوانین بالخصوص 1961 کے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم "بنیامین نیتن یاہو" غزہ میں شکست کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج یعنی منگل کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر کی بنیاد پر اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا اپنا جائز اور انفرادی حق محفوظ رکھتا ہے۔

اب تک شام، روس، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، یمن، کویت اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .