حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33,037 اور زخمیوں کی تعداد 75,668 ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 نئے حملے کئے ہیں جس میں 62 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات، تعلیمی سہولیات اور مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بہت سے مراکز کو تباہ کر دیا ہے اور غزہ کے لوگوں کے خلاف محاصرہ سخت کر دیا ہے اور غزہ تک امداد لے جانے والے ٹرکوں کو مشکل سے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آج فلسطینی وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا مختلف سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں جہاں طبی اور امدادی کارکنوں کے لیے ان تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔