۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی جنگ کے 200 دن گزر چکے ہیں لیکن اس دوران صیہونی حکومت تما تر اقتصادی، سیاسی اور سماجی نقصانات کے باوجود اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور اب بھی غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ کے 200 دن گزر چکے ہیں لیکن اس دوران صیہونی حکومت تما تر اقتصادی، سیاسی اور سماجی نقصانات کے باوجود اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور اب بھی غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس بے سود جنگ کو ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

غزہ جنگ اب ساتویں مہینے میں داخل ہونے کو ہے، غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مزاحمتی قوتوں کی زمینی جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، دہشت گرد صیہونی حکومت کے فوجی اب بھی غزہ کے مختلف علاقوں بالخصوص اس کے شمالی حصے پر بمباری کر رہے ہیں۔

آج علی الصبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقوں اور رفح شہر پر بمباری کی، اسرائیل رفح پر زمینی حملے کی مسلسل دھمکی دے رہا ہے، ان حملوں کی وجہ سے فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے، جن علاقوں سے صہیونی حکومت نے اپنے فوجی واپس بلا لئے ہیں ان علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔

تل ابیب اس بے سود جنگ کو ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہے، اس سفاک حکومت نے دسیوں ارب ڈالر خرچ کرنے، اقتصادی تباہی، فوجی ہلاکتوں، بڑھتی ہوئی خودکشی اور تیزی سے لوگوں کے اسرائیل سے ہجرت کرنے کے باوجود ابھی تک اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .