ہفتہ 13 اپریل 2024 - 12:24
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 تک پہنچ گئی

حوزہ/ ٹی آر ٹی کے رپورٹر سامی برہوم کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیوز ذرائع کے نے بتایا کہ ٹی آر ٹی کے رپورٹر سامی برہوم غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع النصیرت کیمپ پر اسرائیلی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔

اس حملے میں دو دیگر صحافی زخمی ہوئے، مقامی فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں 3 صحافی سامی برہوم، سامی شحادة اور احمد حرب زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں 141 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha