۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
گردان‌های عزالدین قسام

حوزہ/ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی مدافعان حرم کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔

پیغام کے متن کا ترجمہ کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

شہید عزالدین قسام بریگیڈ شام کے دارالحکومت دمشق پر صیہونیوں کی جانب سے بزدلانہ حملے میں سردار ابومہدی محمد رضا زاہدی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر عالم اسلام اور تمام عرب ممالک کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

ہم قسام بریگیڈ کے ارکان اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسلسل کئی سالوں سے غاصب صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر میں شہید ابو مہدی کے عظیم کردار اور طوفان الاقصیٰ میں ان کے شاندار کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ جہاد فتح یا شہادت تک جاری رہے گا۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈ

فلسطین

منگل ۲۳ رمضان ۱۴۴۵ ھ

۰۲/اپریل/۲۰۲۴

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .