۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
جیش الظلم

حوزه / ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پولیس کے اطلاعاتی مرکز نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے سرباز شہر کے علاقے سرکور میں پولیس چوکی پر ناکام حملہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات اس دہشت گرد گروہ کے بعض عناصر نے سرکور کے علاقے میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی کارروائی کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جیش الظلم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

گروہ جیش الظلم نے چند دن پہلے بھی سیستان و بلوچستان میں اپنی دہشت گرد کارروائی کے دوران تفتان شہر میں گوہر کوہ پولیس چوکی کے 10 اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سرباز شہر صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوب مشرق میں واقع ہے، جس کی آبادی 1 لاکھ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .