۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ گلگت بلتستان کے مستعفیٰ صوبائی وزیر سہیل عباس شاہ نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے وزیر قانون و صحت سید سہیل عباس شاہ نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، اس دوران گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال سمیت کئی دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جی بی اسمبلی کے سابق وزیر نے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جی بی عوام کے آئینی حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کے عزم کو بھی دہرایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 04:17 - 2024/05/20
    0 0
    جناب محترم آغا سھیل عباس شاہ کو ھزار درجہ آفرین ھو ۔ یقینا آپ کا سخت المسلمین میں شمولیت جی بی اسمبلی کے لئے سعادت مندی ثابت ھوگا ۔