۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
محترمہ صدیقہ کائنات

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل قونصلیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل قونصلیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے شعبۂ خواتین اسلام آباد و راولپندی کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری خواہر نادیہ اور میڈیا سیکرٹری محترمہ نغمہ زیدی نے کلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس میں قونصلیٹ کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

محترمہ صدیقہ کائنات نے فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی بچوں اور خواتین پر جنگ کے اثرات اور ہماری زمہ داری کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے فلسطین میں غاصب اسرائیل کی طرف سے جاری مظالم کو غیر قانونی اور غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے غاصب اسرائیل کے خلاف ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری خواہر نادیہ اور میڈیا سیکرٹری محترمہ نغمہ زیدی بھی موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .