۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا محمد اسلم رضوی

حوزہ/ جونپور شہر کے کلو مرحوم امام بارگاہ میں مجلس عزا برائے ایصال ثواب شہید الحاج قاسم سلیمانی، انجینئر ابو مہندی، شہید سائنس دان فخری زادہ، آیت اللہ العظمی مصباح یزدی رحمت اللہ علیہ، اور دیگر شہداء کی یاد میں اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جونپور شہر کے کلو مرحوم امام بارگاہ میں مجلس عزا برائے ایصال ثواب شہید الحاج قاسم سلیمانی، انجینئر ابو مہندی، شہید سائنس دان فخری زادہ، آیت اللہ العظمی مصباح یزدی رحمت اللہ علیہ، اور دیگر شہداء کی یاد میں اہتمام کیا گیا۔

جس میں سب سے پہلے نماز مغربین باجماعت مولانا محفوز الحسن خان امام جمعہ شہر جونپور نے ادا کرائی۔ اس کے بعد جناب شمشی کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوا۔ سوزخوانی سید گوہر علی زیدی اور ان کے ہمنواء اور نظامت جعفر جونپوری نے انجام دیا۔ احتشام جونپوری، راشد رنوی اور تنویر جونپوری نے تعزیتی نظم پیش کر نے کے علاوہ پیش خوانی کے فرائض کو انجام دیا۔

مولانا محمد اسلم رضوی سربراہ شیعہ علماء مہاراشٹرا بورڈ نے شہید کی اہمیت اور عالم کی اہمیت پر زور دینے کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی جس میں انہوں نے ان کی بیٹی کی بھی واقعہ دہرایا اور یتیم بچوں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے  قاسم سلیمانی سے انگوٹھی کا مطالبہ کیا تو اور انہوں نے اس کے عوض میں مذکورہ لڑکی سے اپنی شہادت کے لئے دعا کر نے کو کہا تھا۔

مولانا نے کہا کہ سماج میں یکجہتی پیدا کر نے کے لئے نوجوان کو تعلیم حاصل کر نی ہوگی۔ مولانا نے پیغمبر اسلام کی زندگی پر تفصیلی رو شنی ڈالی اور مصائب کربلا پڑھا تو وہاں پر موجود مسلمانوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ انجمن حسینیہ کے نوحہ خان نواز حسن خان۔ ادیب نے درد بھرا نوحہ پیش کیا۔

اس موقع پر مولانا عابد رضا، مولانا فرمان خان، مولانا حسن جعفر، مولانا مہندی مرزاپوری، مولانا تابش خراسانی، مولانا محمد رضا خان، ڈاکٹر قمر عباس سینئر صحافی حسنین قمر دیپو، شاہد مہندی سابق کونسلر اسلم نقوی، عباس حیدر کربلائی، شہنشاہ عابدی غازی پور، تحسین شاہد، مننا اکیلا، شعیب، سیفی، تحسین سونی، تابش، فرزان، شاکر، ابو طالب، دانش، شمروز، رومی، بادشاہ شارق عباس، ہلال قمر، کلیم، خادم، فرحان، جوہر، رجمی، چمن، سونو، جمیل مرزا، اعظم، شہباز، نفیس وغیرہ موجود رہے۔

آخر میں محمد بلال نے آئے ہوئے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .