۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
کتاب سال رضوی کے تیرہویں فیسٹیول کے لئے دعوت نامے

حوزہ/ "کتاب سال رضوی" کے تیرہویں بین الاقوامی فیسٹیول کے منتظم اعلی نے اعلان کیا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کے لئے17 ہزار 880 دعوت نامے مختلف زبانوں کے مصنفین و مولفین کو ارسال کئے جاچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کتاب سال رضوی" کے تیرہویں بین الاقوامی فیسٹیول کے منتظم اعلی نے اعلان کیا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کے لئے17 ہزار 880 دعوت نامے مختلف زبانوں کے مصنفین و مولفین کو ارسال کئے جاچکے ہیں۔

آستان نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیسٹیول  کے منتظم مہدی قیصری نیک نے بتایا ہے کہ اس فیسٹیول کے لئے، کل 17 ہزار 880 دعوت ناموں میں سے 13 ہزار 671  دعوت نامے ہسپانوی، اردو، فرانسیسی اور روسی اہل قلم،  نیز  ہسپانوی اور امریکی تنظیموں کو بھیجے گئے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بقیہ 4 ہزار 209 دعوت نامے عرب زبان  مصنفین  ومولفین کو بھیجے گئے ہیں۔فیسٹیول کے منتظم اعلی نے مزید  بتایا کہ یہ دعوت نامے تین براعظموں کے 62 ملکوں کے لئے بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام دعوت نامے مختلف ملکوں کے اسلامی مراکز اور اسلامی ثقافتی اداروں کو صوبۂ خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت و  ارتباطات اسلامی اور اس فیسٹیول کے سکریٹریٹ کی جانب سے ارسال کئے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ غیر ممالک میں ایرانی سفارتخانوں کے ثقافت کے شعبوں اور خانۂ فرہنگ ایران کے ذرائع نے بھی یہ دعوت نامے بھیجنے میں مدد کی ہے۔  

فیسٹیول کے منتظم اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس فیسٹیول میں شرکت کرنے کی آخری مہلت 5 مئی سن 2022 ہے  کہا کہ مصنفین اور ناشرین نیز امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر کام کرنے والے افراد اپنے شائع شدہ ان نسخوں کو جو پچھلے اور موجودہ برسوں میں شائع ہوئے ہوں اس سکریٹیریٹ کو، مرکزی لائبریری، آستان قدس رضوی کے پتے پر بھیج   سکتے ہیں: 

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب عشرۂ کرامت (معصومۂ قم اور امام رضا علیہ السلام کے ایام ولادت باسعادت کی تاریخوں کے درمیان) مرکزی لائبریری، میوزیم اور اسناد آستان قدس رضوی کے مرکز میں منعقد ہو گی۔ تمام مصنفین، ناشرین اور امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر کام کرنے والے افراد سے گزارش ہے کہ فیسٹیول سے متعلق مزید اطلاعات اور تفصیل جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سائٹ سے رجوع کریں:
library.aqr.ir/ketabsal   

تبصرہ ارسال

You are replying to: .